پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل جس کی عالمی امن کو فروغ دینے کی بنیادی ذمہ داری ہے غزہ میں قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی ہے


اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارے میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں امن و سلامتی کے لیے علاقائی میکانزم کے کردار پر بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد آپشن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل کی ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی ایکشن لے گی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے گی۔ غزہ میں مصیبت زدہ لوگوں تک مکمل، بلا روک ٹوک اور پائیدار انسانی رسائی، اور اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ غزہ کے اندر یا باہر بے گھر نہ ہوں۔سلامتی کونسل کی خامیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر پانچ مستقل ارکان کے ویٹو پاور کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل جس کی عالمی امن کو فروغ دینے کی بنیادی ذمہ داری ہے غزہ میں قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی ہے، جیسا کہ جموں و کشمیر میں بھی ناکام رہی ہے۔
پاکستانی سفیر منیر اکرام نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ناکامیوں کا ازالہ اسے زیادہ نمائندہ اور جمہوری بنا کر کیا جا سکتا ہے، چھوٹی اور درمیانے درجے کی ریاستوں کی اکثریت کی آواز کو بڑھا کر اور وقتاً فوقتاً انتخابات کے جمہوری طریقے سے زیادہ جوابدہ بنایا جا سکتا ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 15 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل







