اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے امن کے لیے قاہرہ میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کی جس میں کئی عرب رہنمائوں نے بھی شرکت کی


اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے ہفتے کے روز اسرائیل اور غزہ کی تنظیم حماس کے درمیان جنگ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی درخواست کرتے ہوئےاس خوفناک ڈرانے خواب کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
قاہرہ میں امن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوٹیرس نے کہا کہ 2.4 ملین افراد پر مشتمل چھوٹا فلسطینی انکلیو انسانی تباہی سے گزر رہا ہے جس میں ہزاروں افراد شہید اور ایک ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان کا یہ تبصرہ امدادی ٹرکوں کا پہلا دستہ جنوبی غزہ میں جانےکے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس کے بارے میں گوٹیرس نے کہا کہ “بہت زیادہ مدد بھیجنے کے ساتھ ساتھ امداد تیزی سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے امن کے لیے قاہرہ میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کی جس میں کئی عرب رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔ غزہ کی حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینیوں کو بمباری کی مسلسل مہم کا نشانہ بنایا ہے، جس میں 4,100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
اب تک جنگ زدہ علاقے غزہ میں تمام تر سفارتی کوششیں انسانی امداد پہنچانے پرمرکوز ہیں جہاں اسرائیل نے مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو پانی، بجلی، ایندھن اور خوراک کی سپلائی منقطع کر رکھی ہے۔

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 5 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- 25 منٹ قبل

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 2 گھنٹے قبل

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- 28 منٹ قبل

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 22 منٹ قبل

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 20 منٹ قبل