اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ، چاروں صوبوں میں ویکسین لگانے کے انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام وفاقی اکائیوں میں کورونا ویکسین پہنچا دی گئی ہے ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر خصوصی طور پر قومی کورونا ویکسین مہم کا آغاز کریں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سمیت تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوں گے۔
ویکسی نیشن کیلئے تمام صوبوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، سندھ میں کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے اور کراچی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل اوجھا اسپتال میں شروع ہوگا۔ بلوچستان میں بھی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی،پارلیمانی سیکرٹری صحت کے مطابق 5 ہزارویکسین پی آئی اے کارگو سےکوئٹہ پہنچی جہاں وزیراعلیٰ جام کمال خان ویکسی نیشن کاافتتاح کریں گے۔
ملک بھر میں پہلے مرحلے میں صحت کے عملے کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال یا اس سے بڑی عمر کے جبکہ تیسرے مرحلے میں 18 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ویکسین کی فراہمی کے قومی ادارے (ای پی آئی) کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور اسے بڑی عمر کے افراد کا ڈیٹا شہریوں کی رجسٹریشن کے قومی ادارے نادرا سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن اور اس کے انتظام کی نگرانی کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے آن لائن پورٹل نیشنل ایمونیزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) بنایا گیا ہے۔ شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل فون سے 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ رجسٹریشن کے لیے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبوں میں منصفانہ طریقے سے ویکسین تقسیم ہورہی ہے، نیز ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے،ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔
ایک روز قبل چین سے کورونا ویکسین لانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین سائنوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز تحفے میں دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کی سائنوفارم شامل ہیں۔

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 18 hours ago

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- a day ago

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 18 hours ago

ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی
- a day ago

گلوکار ساحر علی بگا کا گانا ’’مستانی‘‘ مقبول ہو گیا
- a day ago

آئی سی آر سی اور میڈیا ان لیمیٹڈ کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ 'ہیومینیٹیرین رپورٹنگ' ورکشاپ کا انعقاد
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- 21 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
- a day ago

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- a day ago

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- 21 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- a day ago
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- a day ago




