یہ جو نیلسن میڈیلاآئیں ہے ،پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں، چوہدری پرویز الہیٰ
جو یہ کر رہے ہیں اسکا حساب الیکشن میں دینا پڑے گا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب


سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے، یہ پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لے، انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آئے ہیں،پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،لوگوں سے ساتھ اتنی زیادتی ہوئی ہے کہ لوگ خودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں، گیس اور بجلی کے بل لوگ ادا کرنے سے قاصر ہیں،
یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے، یہ پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لے، انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، چوہدری پرویز الہی
— PTI (@PTIofficial) October 24, 2023
pic.twitter.com/2fOZQ5uiMe
چودھری پرویز الٰہی نےمزید کہا کہ لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں،اساتذہ کو بھی انہوں نے مارنا شروع کر دیا ہے،جو یہ کر رہے ہیں اسکا حساب الیکشن میں دینا پڑے گا۔سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی.
پرویز الٰہی نے مزید کہاکہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے،کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے،شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی ہے۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 18 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 41 منٹ قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 18 منٹ قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 18 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 19 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 2 منٹ قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 31 منٹ قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 18 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 21 گھنٹے قبل


