ملائیشیا ، کوالالمپور میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی ، مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
فلسطین کو بچاو، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو کے علاوہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا کے نعرے لگا ئے


کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےریلی نکالی ، جس میں مظاہرین نے روایتی فلسطینی سکارف اور رومال اوڑھ رکھے تھے اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا ئے ہوئے تھے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی کے دوران مظاہرین نے فلسطین کو بچاو، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو کے علاوہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا کے نعرے لگا ئے ۔
اظہار یکجہتی کے لیے اس بڑی ریلی کو ’’ ملائیشیا فلسطین کے ساتھ ہے‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس ریلی کا انعقاد دارالحکومت کے جنوب میں ایگزیاٹا ارینا سٹیڈیم میں کیا گیا ۔ جہاں 16ہزار نشستیں تھیں ، وزیر اعظم انور ابراہیم نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملائیشیا کے عوام کل بھی فلسطینیوں کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں اور آنے والے کل بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہوں گے۔
ملائیشیا کے عوام اس وقت بھی فلسطینیوں کے ساتھ تھے جب یاسر عرفات ایک آزاد فلسطین کے لیے جدوجہد کر رہے تھے اور آج بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،
ہم کسی خوف کے بغیر فلسطینیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انور ابراہیم نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے لوگوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، بچے مر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 13 منٹ قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل




