Advertisement
پاکستان

کشمیر کے عوام استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،منیر اکرم

منیر اکرم نے کہا کہ فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگ ابتک اپنے اس ناقابل تنسیخ حق سے محروم ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 31st 2023, 4:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کشمیر کے عوام استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،منیر اکرم

پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی عوام ابھی تک حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ماضی میں نوآبادیاتی تسلط میں رہنے والے زیادہ تر ممالک کے عوام کو حق خود ارادیت دے دیا گیا لیکن فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگ ابتک اپنے اس ناقابل تنسیخ حق سے محروم ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے لیکن بھارت نے طاقت کے استعمال اور دھوکہ دہی کے ذریعےایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے حق خودارادیت کے حق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حق اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر معاہدوں میں درج ایک بنیادی اصول ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ 2019 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جسے بھارت کے ہندو انتہا پسند رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کا حتمی حل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مجموعی اور منظم خلاف ورزیوں کی مہم شروع کر رکھی ہے جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے مترادف ہے

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 19 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 19 minutes ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 19 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
Advertisement