صحت
24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ایک ہفتہ میں 528 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1371 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے107لاہور سے 6ڈینگی کے کیس رپورٹ گوجرانوالہ سے3جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے 2-2 کیس رپورٹ ہوئے ۔
جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
جرم
معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد
شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
پاکستان
پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے
اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے
پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔
عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔
پاکستان
عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے
عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 روز سے بند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے سوال اٹھایا کہ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟
علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان