جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کو فلسطین کی صورت حال پر گہری تشویش ہے ،ممتاز زہرہ بلوچ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جس میں 8ہزار سے زائد شہری مارے جاچکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کو فلسطین  کی صورت حال پر گہری تشویش ہے ،ممتاز زہرہ بلوچ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل اور اندھا دھند بمباری، غزہ کا غیر انسانی محاصرہ اور شہری اہداف بشمول پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر جان بوجھ کر حملوں نے ایک ناقابل قبول انسانی صورتحال پیدا کردی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جس میں 8ہزار سے زائد شہری مارے جاچکے ہیں جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں، یہ جنگی جرائم اسرائیلی قابض افواج مکمل استثنیٰ کے ساتھ کررہے ہیں کیونکہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ آف پاکستان نے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی اور مقبوضہ غزہ میں لوگوں کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی۔ سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا بھی اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں مظالم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی گزشتہ ہفتے کی قرارداد فلسطین کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اتفاق رائے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ غزہ میں قتل عام کے جلد خاتمے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امن کے قیام کی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، شہریوں کی حفاظت اور غزہ کے محصور لوگوں کے لئے بلا تعطل امدادی سامان کی فراہمی کے لئے انسانی ہمدردی کی راہداریوں میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

 

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دونوں امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے،آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہوں گے۔ پاکستان کے راشد ریاض (آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں) چوتھے امپائر ہوں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جس کا پہلا میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری میچ راولپنڈی 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کر لیں

عدالت نے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کر لیں

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم بینچ میں شامل تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس پر  جسٹس مظہر عالم کا اختلافی نوٹ 30 جولائی کو آیا جبکہ بینچ کی اکثریت نے تفصیلی فیصلہ 14 اکتوبر کو جاری کیا، جسٹس مظہرعالم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ ڈالنے اور شمار ہونے میں فرق ہے، کیا آئین میں ووٹ ڈالنے اور شمار ہونے کا فرق لکھا ہوا ہے؟ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، ایک طرف کہا گیا ووٹ بنیادی حق ہے، ساتھ ہی بنیادی حق پارٹی کی ہدایت پر ختم بھی کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا حسبہ بل کیس کے مطابق ریفرنس پر رائے  جس نے مانگی اس پر رائے کی پابندی لازم ہے۔ 

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا اگر صدر مملکت رائے پر عمل نہ کرے تو کیا ان کےخلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت صدر مملکت کےخلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔

فاروق ایچ نائیک نے منحرف رکن سے متعلق تحریک انصاف کی عائشہ گلالئی کیس کا حوالہ دیا جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے نام غلط لیا، شاید آپ کو ان سے پبلکلی معافی مانگنی پڑ جائے، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ گلالئی پشتو کا لفظ ہے جس کا مطلب بھی دیکھ لیں۔ 

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 63 اے کیس میں اقلیتی ججز کا فیصلہ پہلے جاری ہوا۔

عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے آرٹیکل 63 اے کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں متقفہ طور پر منظور کر لیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 63 اے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل متفقہ طور پر منظور کی جاتی ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6 شہری شہید

صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6 شہری شہید

اسرائیل نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے اور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا اور شہر ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، فضائی حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، رات گئے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا، اسرائیل کا بیروت کے مرکز میں یہ پہلا حملہ ہے، اسرائیل نے بدھ کی شب پانچ دیگر فضائی حملے بھی کیے جن میں ضاحيہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑائی میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں آٹھ فوجی ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے ۔

حزب اللہ کاکہنا ہے کہ ہمارے جنگجو گزشتہ روز لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے منگل کو اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ کا خطہ مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تو اسرائیل اور واشنگٹن نے تہران کو سخت جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll