جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائیکورٹ  نے پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

تھانہ سرورروڈ پولیس نے اعجاز چوہدری پرجلاؤ گھیراؤ کے الزام کےتحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا۔ کسی واقعے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستیں خارج کیں۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیازمحمود نے نو مئی کیسز میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزادی مارچ کیس، عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

اگر انٹر نیٹ میسر نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں،عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزادی مارچ کیس، عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آزادی مارچ کیس میں  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ خرم نواز، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل تنویر حسین نے علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ اسد عمر اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ تنویر حسین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگا دیں۔

جج طاہر عباس سپر نے مزید کہا کہ عمران خان کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے جس میں کہا گیا انٹر نیٹ میسر نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی، گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، آج بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں، لکھوں گا نیٹ نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ  کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل  زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ 

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll