جی این این سوشل

کھیل

ویزلی کولہوف اور نیل سکوپسکی پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویزلی کولہوف اور نیل سکوپسکی پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیرس: نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں کیرن خچانوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلوف پر مشتمل حریف روسی جوڑی کو شکست دی ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرن خچانوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلوف پر مشتمل حریف روسی جوڑی کو 4-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی  بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جہلم، جھنگ اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے دو ،دو نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 671 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1843 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll