جی این این سوشل

پاکستان

امت مسلمہ کو فلسطین سے متعلق ایک پیج پر آنا چاہیے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل

مسئلہ فلسطین کا حل صرف ایک ہے کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہے، محمد طاہر محمود اشرفی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امت مسلمہ کو فلسطین سے متعلق ایک پیج پر آنا چاہیے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر انٹرنیشنل انٹر فیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمدطاہر محموداشرفی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم فلسطین پر ہونے پر مظالم پر غم زدہ ہے ،پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام کا فلسطین بارے وہی موقف ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کا تھا،وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ فلسطین اور کشمیر کے لیے کھڑی ہو جائے،امت مسلمہ کو فلسطین سے متعلق ایک پیج پر آنا چاہیے،امید ہے تمام اسلامی ممالک فلسطین سے متعلق مشترکہ پالیسی دیں گے۔

ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف ایک ہے کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہے،پاکستان میں کچھ لوگ صرف پروپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں ، ہمارے لیے فلسطین اور کشمیر مشترکہ مسئلہ ہے۔ گوادر اور پی ایف ائیر بیس میانوالی پر دہشت گردی کے حملے ہوئے ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، گوادر میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ کیوں آئی یہ سوچنے کی بات ہے ، پاکستان میں سرمایہ کار آ رہے ہیں جو پاکستان دشمن عناصر کو پسند نہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں پر حملہ آور ہونا، مسلح جماعتیں بنانا، عوام پر حملہ آور ہونا شرعی اور قانونی طور پر ٹھیک نہیں،پاکستان علماء کونسل پورے ملک میں یہ پیغام لے کر جا رہی ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے، پاکستانی تنصیبات پر حملے شرعی اور قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔ 

چیئرمین علماء کونسل کا کہنا تھاکہ دنیا میں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پر کوئی نہیں رہ سکتا ،افغانیوں سے سوال کرتا ہوں کیا پاکستان کا حق نہیں ہے کہ وہ یہاں رہنے والوں کی چھان بین کر سکے،40 سال مہمان نوازی کی افغانیوں کو چاہیے شکوہ نہ کریں، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے،ہم چاہتے ہیں افغانستان خوشحال ہو پر امن ہو۔انہوں نے کہا کہ گوادر اور پی ایف ائیر بیس میانوالی پر حملے میں ہندوستان اور دیگر پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں

 
 

پاکستان

عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا

حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں، بانی چیئرمین کا پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عارف علوی کی  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،  عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا، ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، حکومت آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ آور ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ کا ریلیشن شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک

جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج  میں منسلک

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں ، ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی  شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی اور ان کے دوسرے شوہر کی ایک تصویر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll