فائنل میچ میں بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو ہرا کر نہ صرف ٹورنا منٹ جیت لیا


پیرس: سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کےٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
36 سالہ سربین کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو ہرا کر نہ صرف ٹورنا منٹ جیت لیا بلکہ 40 واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ 36 سالہ نوویک جوکووچ کا سیزن 2023 کا چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 36 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ 40 واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔24 بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنے 58 ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا۔
نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔ نوویک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33 میچز جیتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 15 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 11 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 14 hours ago









