Advertisement
علاقائی

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور  وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 5th 2023, 11:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور  وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر  ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور  وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے  جن میں سے 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ باقی کو حساس قرار دیا گیا۔

ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 امیدوار مدمقابل ہیں، چیئرمین کیلئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر سے چیئرمین کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں، یوسی 13 کلفٹن میں چیئرمین کی نشست کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نورالسلام اور ٹی ایل پی کے سکندر آگر بھی میدان میں ہیں۔

ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، اس نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار سیف اللہ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد حسن اور تحریک انصاف کے محمد زاہد بھی چیئرمین کی نشست کیلئے امیدوار ہیں۔

ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 6 پر وائس چیئرمین کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 12 میں وائس چیئرمین کیلئے 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 13 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 16 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 18 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement