جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کے اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت

اسرائیل غزہ میں سویلین کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کے اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاض: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی پر ایٹم بم گرانے کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر کے انتہا پسندانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ریمارکس اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی اور بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کو فوری طور پر حکومت سے برطرف نہ کرنا اور محض رکنیت کی معطلی تمام انسانی، اخلاقی، مذہبی اور قانونی معیارات اور اقدار کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر برائے قومی ورثہ ایمچے ایل یاہو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ غزہ پر نیوکلیئر بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قومی ورثہ کے وزیر کو تاحکم ثانی حکومتی اجلاسوں میں شرکت سے معطل کیا گیا ہے۔

وزیر کے انٹرویو کے فوراً بعد وزیر اعظم کے آفس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تبصرے کوبعید از حقیقت قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ میں سویلین کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر نے تنقید کے بعد ٹویٹر پر وضاحت کی کہ انہوں نے نیوکلیئر بم استعمال کرنے کا بیان بطورہ استعارہ استعمال کیا تھا۔

پاکستان

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، وزیرا علیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ  آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  آئینی ترمیمی بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں۔

رحمۃ للعٰلمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی،پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

انہوں نے کہاکہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll