جی این این سوشل

پاکستان

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور سی ڈی اے کے اشتراک سے سہ روزہ اسلام آباد ادبی میلہ 2023 اختتام پزیر ہوگیا

پاکستان کی خارجہ پالیسی اور معاشی چیلنجز کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور سی ڈی اے کے اشتراک سے سہ روزہ اسلام آباد ادبی میلہ 2023 اختتام پزیر ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے سہ روزہ اسلام آباد ادبی میلہ 2023 اختتام پزیر ہوگیا، ادبی میلے میں ملک بھر کے نامور لکھاریوں، ادب، ثقافت، صحافت، فنون، سیاستدان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور نامور شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، ادبی میلے کے آخری روز چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں منعقدہ نویں ادبی میلے کے تیسرے اور آخری روز بھی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔تیسرے دن کا آغاز انتظار حسین آڈیٹوریم میں عامر جعفری اور آغا سجاد حسین کے پروگرام ”آگ کا دریا: برصغیر کی کہانی قرت العین کی زبانی” پروگرام سے کیا گیا۔ اسکے بعد سنیئر صحافی حامد میر کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی مسائل پر سوالات جوابات کا سیشن ہوا اور اسکے بعد منیزہ ہاشمی اور عائشہ سرواری کا پروگرام پیش کیا گیا۔مزید برآں پاکستان کے معروف لکھاری”سعادت حسن منٹو: آ ڈرامہ کریں”پروگرام بھی حاضرین پروگرام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

علاوہ ازیں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور معاشی چیلنجز کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کیا گیا جس میں ملیحہ لودھی اور عزیز چوہدری نے خوبصورت اور منفرد انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد انسانی حقوق سے متعلق پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں سینئر صحافی حارث خلیق، اطہر عباس، عادل شاہ زیب، عاصمہ شیرازی، مطیع اللہ جان سمیت سماجی رہنما فرزانہ باری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسی طرح دی پاور آف سٹوری ٹیلنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ، ثمر من اللہ، امردیپ سنگھ سمیت عثمان مختار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اردو ادب میں گفتگو کرنے کے مختلف انداز پر روشنی ڈالی۔

 

دنیا

لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی

بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے اس حملوں کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت 2 ہزار 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد شہید جب کہ 2 ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں، لبنان کے حکام کا کہنا تھا کہ 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے ، جو کہ آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔

قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے میں حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی ہونے والوں میں ایران کے سفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے ، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تیزی کے ساتھ ہسپتالوں کی جانب بھیجا جارہاہے ۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

ایران کی جانب سے فوری طور کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور/کراچی: ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات اور جلوسوں کا انعقادکیا گیا ۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو ئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر قائد میں آج تین مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں جو کہ نمائش چورنگی پر پہنچیں گے۔ سنی تحریک کی ریلی کی قیادت شاداب رضا نقشبندی کر رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں مرکزی جلوس قلعہ کہنہ قاسم سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی بڑی تعداد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

تمام شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

ملتان : جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ہدف پاکستان کے سامنے رکھا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll