لاہور: مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے ۔ انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے نواسے کی جانب سے کی گئی ۔
اداکار فاروق قیصر نے 1976 میں کردار انکل سرگم سے شہرت حاصل کی ۔اداکارنے انکل سرگرم کردار کے زریعے معاشرتی مسائل اجاگر کئے۔
فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی۔
فاروق قیصر ایک مصنف،کالم نگار ،کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے اور انہوں نے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ این سی اے اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں تدریس سے بھی منسلک رہے، انہیں 1993ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام 'کلیاں ' ان کی پہچان بنا جس میں انکل سرگم کے کردار نے بے پناہ شہرت دلائی، اس کردار کے ذریعے انہوں نے معاشرتی مسائل اجاگرکیے۔
مرحوم کے نواسے حسنین قیصرکا کہنا ہےکہ فاروق قیصرکافی عرصے سےعارضہ قلب میں مبتلا تھے، ایک گھنٹہ پہلےنانا کی طبیعت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- an hour ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 minutes ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 19 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago








