Advertisement
علاقائی

اسموگ کی مسلسل بگڑتی صورت حال، پنجاب کے 8 بڑے شہروں میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

اتوار تک تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،سنیماز اور دفاتر بند رہیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 9th 2023, 7:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسموگ کی مسلسل بگڑتی صورت حال، پنجاب کے 8 بڑے شہروں میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال سنگین ہو گئی ہےاور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اسموگ کے خاتمے کےلئے لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔اتوار تک تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،سنیماز اور دفاتر بند رہیں گے۔

لاہور میں جمعرات کے روز ائر کوالٹی انڈیکس 450 اے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے بعد شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکمے سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے  تمام متعلقہ اداروں نے حکمت عملی بھی تشکیل دے دی ہے۔

لاہور اور اسموگ سے متاثرہ دیگر اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کے روز جزوی طور پر  اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے جب کہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مرکزی علاقوں کی مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کی انتہائی توجہ کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ضلعی انتطامیہ اور پولیس نے تاجر تنظیموں کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لے لیا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کے مطابق ہفتہ  اور اتوار کو لاہور سے باہر آنے جانے والی ٹریفک بند ہوگی ۔  انسداد اسموگ  لاک ڈاؤن کے  ساتھ ساتھ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جب کہ اسموگ لاک ڈاون کامیاب   بنانے کے لیے پولیس شہر کے داخلی خارجی راستوں پر  ناکا بندی کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 4 دن بغیر کسی ہنگامی ضرورت کے اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 17 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 18 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 16 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement