جی این این سوشل

تجارت

معاشی استحکام اور تیز رفتار نمو کےلیے فارن کرنسی ذخاٍئر مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، مہر کاشف یونس

دنیا کی بڑی ریزرو کرنسیوں میں سے ایک اور بین الاقوامی تجارت میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معاشی استحکام اور تیز رفتار نمو کےلیے فارن کرنسی ذخاٍئر مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، مہر کاشف یونس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ بدلتے عالمی منظر نامے میں معاشی استحکام اور تیز رفتار نمو کےلئے فارن کرنسی ذخاٍئر کو مستحکم بنانے اور اس کےلئے متنوع انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو یہاں گولڈ رِنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام ”پاکستان کے لیے کرنسی کے تنوع کی اہمیت“ کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کرنسی آر ایم بی دنیا کی بڑی ریزرو کرنسیوں میں سے ایک اور بین الاقوامی تجارت میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، اس کی کرنسی اپنانے سے تجارتی مواقع میں اضافہ ، فارن کرنسی ذخائر میں کمی کا خطرہ کم اور اقتصادی تعاون میں وسعت آئے گی۔ اسی طرح روسی روبل کو زر مبادلہ کے ذخائر میں شامل کرنے سے روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا، دو طرفہ سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور سٹریٹجک شراکت داری کے دروازے کھلیں گے۔

جرم

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ
حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذکردی ۔
 حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ144لگا دی ہے،اسلحے کی نما ئش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا ،پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور سمیت ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد

وحید مراد، سجاد احمد، علی رضا اور ثناءاللہ سمیت تمام سکول کے سپورٹس انچارج بھی ٹرائل کے دوران موجود رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی طرف سے ہونے والے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری سکول حیدرآباد کے گراؤنڈ میں ٹرائل منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں گورنمنٹ رضا میموریل، گورنمنٹ زیل پاک ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ ہائی سکول لطیف آباد نمبر سات اور گورنمنٹ جی او آر ماڈل سکول کے بچوں نے شرکت کی۔

ان ٹرائلز کو رضا میموریل ہائی سکول کے سابق سپورٹس انچارج عثمان اسحاق، کمپری ہینسو سکول کے کوچ عمران خان، کمپری ہینسو سکول کے سپورٹس انچارج محی الدین اور پی ای ٹی رمیز راجہ نے آرگنائزنگ کیا جبکہ وحید مراد، سجاد احمد، علی رضا اور ثناءاللہ سمیت تمام سکول کے سپورٹس انچارج بھی ٹرائل کے دوران موجود رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll