جی این این سوشل

دنیا

جی سی سی وزرائے داخلہ کا اجلاس، مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی

دنیا بھر کے سیاح زیادہ سے زیادہ تعداد میں خلیجی ممالک کی سیاحت کرسکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی سی سی وزرائے داخلہ کا اجلاس، مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسقط: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں اجلاس کے دوران مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے میڈیا کو بتایا کہ عمانی وزیر داخلہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جی سی سی وزرائے داخلہ نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے، مشترکہ خلیجی سیاحتی ویزا جی سی سی کا نیا انیشیٹوہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو آن لائن سسٹم پر لانے کے حوالے سے گرین سگنل دیا گیا ہے، خلیجی ممالک پہلے مرحلے میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ آن لائن شروع کریں گے۔واضح رہے کہ مشترکہ ویزے پر تمام خلیجی ملکوں کا دورہ کیا جاسکے گا اور اس سے دنیا بھر کے سیاح زیادہ سے زیادہ تعداد میں خلیجی ممالک کی سیاحت کرسکیں گے۔

پاکستان

پاکستان اگلے 10 سالوں میں قرضہ دینے والاملک بن سکتا ہے ، گوہر اعجاز

 گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اگلے 10 سالوں میں قرضہ دینے والاملک بن سکتا ہے ، گوہر اعجاز

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا، ان کا کہنا تھا  کہ ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے، ہماری فوج مضبوط ہے لیکن ہم مضبوط معیشت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ہم جو ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا وہی کچھ کریں گے ، بزنس کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پہلے کی بات کرے گی   اورہمارے لیے پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

نیویارک: آج 11 ستمبر کو نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کو 23 سال بیت گئے ہیں۔ اس دن امریکہ کے شہر نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 2مسافر طیاروں سے حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ 

اس کے علاوہ پینٹاگون اور پنسلوینیا میں بھی اسی طرح کے حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

11 ستمبر 2001 کا دن دنیا کے لیے ایک سیاہ دن تھا۔ اس دن ہونے والے حملوں نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ان حملوں نے دنیا کے سیاسی، معاشی اور سماجی منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا۔

ان حملوں کے بعد امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کے خلاف جنگ شروع کر دی تھی۔ اس جنگ میں امریکہ نے پاکستان سے بھرپور تعاون حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے افغانستان میں امریکی فوج کو رسد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نائن الیون کے حملوں کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی بن گیا تھا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے ایران سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل حاصل کر لیے، امریکا

بلنکن نے انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اب ان بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے ایران سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل حاصل کر لیے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ روس نے ایران سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل حاصل کر لیے ہیں۔
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یہ میزائل یوکرین کی جنگ میں استعمال کرے گا، امریکا نے ماسکو کو ایرانی ہتھیار وں کی فراہمی میں ملوث بحری جہازوں اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ لندن سے قبل ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن نے نجی طور پر ایران کو متنبہ کیا ہے کہ روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنا ناقابل قبول ہے۔

بلنکن نے انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اب ان بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہو گئی ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں یوکرین کے خلاف یوکرین میں ہفتوں کے اندر استعمال کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق، امریکہ نے بعد میں روس کے جھنڈے والے 9 بحری جہازوں کی نشاندہی کی، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ایران سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث تھے اور انہیں واشنگٹن کی پابندیوں کے تحت بلاک شدہ جائیداد قرار دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll