جی این این سوشل

دنیا

کمبوڈیا کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، شی جن پنگ

کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کو بھی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کمبوڈیا کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، شی جن پنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کو کمبوڈیا کی آزادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں کمبوڈیا کے عوام اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور قومی تعمیر میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

ایک روایتی دوست اور پڑوسی کے طور پر، چین ہمیشہ کی طرح، استحکام کو برقرار رکھنے، ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے میں کمبوڈیا کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔ شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین اور کمبوڈیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور بادشاہ نورودوم سیہامونی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں تزویراتی رہنمائی کو مضبوط بنانے اور نئے عہد میں ایک اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کے چین ۔

کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا خواہاں ہوں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کو بھی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔

علاقائی

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علاقے خدنگ میں جیپ کہائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیپ کے کھائی میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج

رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے،فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا نیشنل پارک ایریا میں قائم  ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں جبکہ عدالت نے مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن بھی واپس لے لی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق ہے، رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے۔

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں پر لیز دی جائے، عدالت نے قرار دیا کہ کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 جون کو سپریم کورٹ نے مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال سمیت نیشنل پارک ایریا سے تین ماہ کے اندر ریسٹورنٹس کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا

بیرسٹر گوہر کو کل سنگجانی جلسہ میں حکومتی خلاف ورزیوں کے با عث حراست میں لیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر  کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے موجودہ چئیرمین پیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پو لیس کی جانب سے رہا کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرکو  اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو کل سنگجانی جلسہ میں حکومتی خلاف ورزیوں کے با عث حراست میں لیا گیا تھا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت جو سنکجانی مقدمہ میں بھی ڈسچارج کر دیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll