پاکستان
دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برھان تک مرحلہ وار بند کر دی گئی
اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں
اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس نے شدید دھند اورحد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون کو پشاور سے برھان تک مرحلہ وار بند کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نارتھ زون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے دھند کے حوالے سے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی شہروں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت 4 اور کوئٹہ میں 6 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جبکہ نوکنڈی میں 10، سبی 14، تربت 17 اور جیونی میں 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شدید برف باری کی وجہ سے وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا جبکہ شوگراں اور بالاکوٹ کے راستے کھلے ہیں۔
پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، صوبائی دارالحکومت پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ بارش کے امکانات بھی کم ہوگئے۔
موسم
سوات:بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
برف باری دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام کارخ کر رہے ہیں
صوبہ خیب پختونخوا کے ضلع سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری اور شہری علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
سوات کے علاقوں کالام ،مہوڈنڈ،اتروڑ،گبرال اور شاہی باغ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
برف باری دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام کارخ کر رہے ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار اور بدامنی کو فروغ دے رہی ہے، وزارت داخلہ
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کو اداروں کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کے لیے استعمال کیا
وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار بدامنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے، اندرون اور بیرون ملک ایسے عناصر کا متعلقہ قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کو اداروں کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کے لیے استعمال کیا، 21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو امن و امان ہر قیمت پر قائم رکھنے کی ہدایت کی، ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ امن و امان کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کریں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ بیلا روس کے صدر اور اعلیٰ سطح چینی وفد کے دورے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو متعدد بار احتجاج مؤخر کرنے کا کہا گیا، پی ٹی آئی کے احتجاج جاری رکھنے کی ضد پر انہیں سنگجانی مقام کی تجویز دی گئی، غیر معمولی مراعات بشمول بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے باوجود پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مظاہرین نے سنگجانی کے بجائے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہو کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ پر تشدد مظاہرین نے پشاور تا ریڈ زون تک مارچ کے دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، مظاہرین نے اسلحہ بشمول سٹیل سلنگ شاٹس، اسٹین گرنیڈ، آنسو گیس شیل اور کیل جڑی لاٹھیوں وغیرہ کا استعمال کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پر تشدد احتجاج میں خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شامل تھے، یہ سخت گیر 1500 شرپسند براہ راست مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ہمراہ تھا، اس گروہ نے عسکریت پسندانہ حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی سرکاری مشینری کی مدد سے سڑک پر نصب رکاوٹیں ہٹا کر دوسرے شر پسند جتھوں کے لیے راستہ بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پر تشدد مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل کا مظا کیا، اسلام آباد میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر متعین 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی چڑھا کر شہید کیا گیا، پر تشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا، شر پسندوں کے ہاتھوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 232 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
پریس ریلیز کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگائی، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو تعینات کیا گیا، پاک فوج کی تعییناتی کا مقصد اہم تنصیبات کو محفوظ اور غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت اور دورے پر آئے اہم وفود کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا تھا۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے پر تشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے Live Ammunition کا استعمال نہیں کیا، پاک فوج کا اس پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ Riot control پر تعینات تھی، منتشر کرنے کے عمل کے دوران قیادت کے ہمراہ مسلح گارڈز اور مظاہرین کے مسلح شر پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ان خود ساختہ پر تشدد حالات میں پی ٹی آئی قیادت نے صورتحال سنبھالنے کے بجائے راہ فرار اختیار کی، مظاہرین کے علاقے سے فرار کے فوری بعد وفاقی وزرائے داخلہ اور اطلاعات نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا اور پریس ٹاک کی، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک منظم پراپیگینڈہ شروع کر دیا ہے۔
پریلس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ پراپیگنڈے میں مبینہ ہلاکتوں کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وفاقی دارالحکومت کے بڑے اسپتالوں کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی رپورٹ کی تردید بھی کی، من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے دوران پرانے اور AI سے تیار کردہ جھوٹے کلپس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، بد قسمتی سے غیر ملکی میڈیا کے بعض عناصر بھی اس پروپیگنڈہ کا شکار ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزرا، حکومتی اہلکار، پولیس آفیشلز اور کمشنر اسلام آبادنے بار بار مصدقہ ثبوت کے ساتھ اصل صورت حال کی وضاحت کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر پاکستانی شہریوں کی حفاظت کی، پر تشدد مظاہرین سے 18 خودکار ہتھیاروں سمیت 39 مہلک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، پکڑے گئے شر پسندوں میں 3 درجن سے زائد غیر ملکی اجرتی شامل ہیں، جیل وینز کو آگ لگانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 11 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران ابتدائی اندازوں کے مطابق سینکڑوں ملین کا نقصان ہوا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ان پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو بالواسطہ نقصانات کا تخمینہ 192 ارب روپے یومیہ ہے، پاکستان بشمول خیبر پختونخوا کے قابل فخر عوام اس قسم کی پرتشدد سیاست کو مسترد کرتے ہیں، عوام بے بنیاد الزامات اور بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم ملک میں امن و استحکام کی خواہش کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی