جی این این سوشل

تفریح

معروف امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ87برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لاس اینجلس :عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی ٹاک شو ' لیری کنگ لائیو' کے میزبان لیری کنگ 87 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث چل بسے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی  میزبان لیری کنگ کورواں ماہ کےآغاز میں کورونا کے باعث لاس اینجلس کے   ہسپتال میں داخل کیا گیا تھاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔  لیری کنگ کی وفات کی خبر' اورامیڈیا ' نے  ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں شئیر کی ۔ اس پیغام میں لکھا گیا کہ"ہمارے شریک بانی، میزبان اور دوست لیری کنگ 23 جنوری کی صبح لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئےہیں "۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق لیری کنگ امراض قلب سمیت مختلف طبی مسائل کا شکار تھے ۔

1933 میں نیو یارک میں پیدا ہونے والے لیری کنگ نےصحافتی کیریئر کا آغاز فلوریڈا کے شہرمیامی میں بطور مقامی رپورٹر کیا۔  1970 کی دہائی میں ایک کمرشل نیٹ ورک میوچل براڈکاسٹنگ سسٹم پر اپنے ریڈیو پروگرام " دی لیری کنگ شو " سے شہرت حاصل کی تھی۔ وہ 1985 سے 2010 کے درمیان امریکی ٹی وی چینل سی این این پر لیری کنگ لائیو کے میزبان رہے  ۔

لیری کنگ وہ واحد ٹی وی میزبان  ہیں جنہیں  25 سال تک  ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزازحاصل ہے۔ چھ عشروں پر محیط کیریئر کے دوران لیری کنگ نے تقریبا 50ہزار سے زائد  انٹرویوز کیے جن میں  رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر سمیت دنیا بھر کی متعدد عوامی شخصیات شامل ہیں ۔ سی این این پر اپنے آخری پروگرام میں انہوں نے اپنے ناظرین سے کہا: "میں نہیں جانتا آپ لوگوں  سے کیا کہوں  میرے ناظرین  ، آپ کا شکریہ۔ الوداع کی بجائے ، اتنا عرصہ کیسے؟

انھوں نے امریکی اخبار'  یو ایس اے ٹوڈے'  کے لیے 20 برس سے زائد عرصے تک کالم نگاری بھی کی۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھا اور 2012 میں آن ڈیمانڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک اورا ٹی وی، ' لیری کنگ ناؤ' کی میزبانی  کی۔ 2012 میں ہی  انہوں نے اورا ٹی وی پر ایک اور شو 'پولیٹیکنگ ود لیری کنگ' کی میزبانی کا بھی آغاز کیا تھا۔

لیری کنگ نے آٹھ شادیاں کیں جن سے ان  کے پانچ بچے تھے ۔ گزشتہ سال انہوں  نے ایک بیٹے اور بیٹی کی موت کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا ۔براڈکاسٹنگ کے علاوہ کنگ نے 1988 میں 'لیری کنگ کارڈیک فاؤنڈیشن ' کی بنیاد رکھی  جوامراض قلب میں مبتلا مستحق مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی میں مددکرتی ہے ۔

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7 بچے شہید

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فضائی جارحیت  جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7  بچے شہید

غزہ میں  اسرائیلی فضائی حملوں کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے اسرائیلی فضائی حملے  میں سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

ادھرفلسطین کے صدرمحمودعباس نے شورش زدہ علاقے میںانسانی امداداورعلاج معالجے کی سہولیات کی فوری فراہمی کی ضرورت پرزوردیاہے۔

الجیریاکے وزیرخارجہ احمد اتاف سے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف برلن، لندن، کوپن ہیگن اورویاناسمیت مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll