Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کا حکم

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 14th 2023, 7:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دئیے کہ وفاقی کابینہ نے سائفرکیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دی جس کا  نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کردیں گے۔

جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ وہ نوٹیفکیشن ہم دیکھیں گے اس میں کیا لکھا ہوا ہے ، تمام ٹرائلز اوپن کورٹ میں ہوں گے اس طرح تو یہ ٹرائل غیر معمولی ٹرائل ہو گا، آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے ، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ لے کر عدالت کے سامنے رکھ دوں گا۔

Advertisement