نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت کی غیر رجسٹرڈ سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت
تقسیم اور اسٹاکنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ،پابندی شدہ اور روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے غیر رجسٹرڈ؍پابندی شدہ؍روایتی سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر مارکیٹ سروے کا آغاز کیا جارہاہے۔
ڈاکٹر ندیم خان نے اس حوالے سے ڈریپ ، فیلڈ دفاتر اور صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روایتی سرنجوں کا بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ ہیپاٹائٹس، ایڈز وغیرہ جیسی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن مصنوعات پرپابندی عائد کی گئی ہے ان کی فروخت، تقسیم اور اسٹاکنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی ۔ واضح رہے کہ ملک بھر جعلی ،غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمےکےلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ ملک بھر میں نیشنل ٹاسک فورس کے تحت چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 14 hours ago
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 11 hours ago

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 14 hours ago

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 14 hours ago

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 12 hours ago
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 12 hours ago

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 14 hours ago

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 12 hours ago

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 16 hours ago

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 14 hours ago

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 14 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 17 hours ago