جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے 88اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے

حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے  88اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے اب تک 88اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجرا کیاجائےگا۔

ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جانےوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے ۔ یہ اعتراضات نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے جہاں روزانہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک ضلع اسلام آباد، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، سیالکوٹ، خضدار، راجن پور، کرم ، خیبر، ننکانہ صاحب، اٹک، جہلم ، کوہاٹ، کورنگی، خوشاب، بہاولپور، سکھر، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سائوتھ کراچی، لوئر دیر، ہنگو، اوکزئی، ملتان، جھنگ، مہمند، مانسہرہ، طورغر، بٹگرام، عمر کوٹ، کراچی ویسٹ، سنٹرل کراچی، کیماڑی، سائوتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، باجوڑ، لکی مروت ، شانگلہ، بونیر، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، رحیم یارخان، نارووال ، راولپنڈی ، مری، لیہ ، تھرپارکر، بدین، شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، جامشورو، صوابی، سرگودھا، میانوالی، ٹھٹھہ ،اپر دیر، کرک، مظفر گڑھ، بھکر، خیرپور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، تونسہ، وہاڑی، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ ، چاغی، خاران ، واشک، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،قصور، ڈی آئی خان، ٹانک، پشاور، ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال، تلہ گنگ، پشین اور زیارت کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 672، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 293، بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیاجائےگا۔

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

عالمی برادری اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، سیکرٹری جنرل او آئی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

کیمرون: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 50ویں اجلاس میں اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی۔

اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مظالم انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا ہمیشہ ساتھ ہے۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھی اسرائیل کی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنی چاہئیں۔عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی ایک اہم شخصیت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اخراجات میں بامعنی کمی کرنے میں حکومت کی ناکامی اور اپنی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے۔


رپورٹس کے مطابق انہوں نے تین اضافی اہم سرکاری اداروں سے بھی استعفیٰ دے دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کیبنٹ سیکرٹری کامران افضل کو پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر بنگالی نے اخراجات کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو تسلیم کیا لیکن اس پر موثر عمل درآمد نہ ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جن کمیٹیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں انہوں نے اہم سفارشات فراہم کیں، جیسے کہ 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنوں کا جائزہ لینا۔


انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق سینئر افسران کو ہٹانے سے سالانہ 30 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر بنگالی نے انکشاف کیا کہ کمیٹیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژنوں اور 50 سرکاری محکموں کو بند کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان تجاویز کے باوجود حکومت نے ان پر مشورے کے مطابق عمل نہیں کیا، بجائے اس کے کہ ایسے اقدامات کیے جو سفارشات سے متصادم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو نچلے درجے کے ملازمین کی برطرفی پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ افسران کو تحفظ فراہم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll