اوپن ٹرائل ہوگا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے، ہمشیرہ عمران خان


سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا باہر وہ ٹاپ کے لیڈر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، ہم بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، اپنے بھائی کیلئے کھڑی ہیں۔عمران خان کا ٹرائل پوری قوم کو اسکرین لگا کر دکھانا چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عدالت جانے کی اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں، اوپن ٹرائل ہوگا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے، پاکستان کے لوگوں کے خلاف سازش ہوئی۔
چئیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی عمران خان سے جیل میں ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو
— PTI (@PTIofficial) November 14, 2023
pic.twitter.com/2QHqroMdaj
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سازش کے بارے میں بتایا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں اور جنہوں نے سازش کی وہ باہر ہیں، سابق وزیر اعظم کو جیل سے نہیں نکالنا، اسی لیے ٹرائل چل رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے انہیں دیکھا، سابق وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ الیکشن تک مجھے جیل سے باہر نہیں نکالیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ ٹرائل کیسے چلائیں گے،ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، جو ہو رہا ہے وہ مذاق ہے، پہلے بتایا جائے یہ 190 ملیں پاؤنڈ کہاں ہیں؟، سابق وزیراعظم نے جج کے سامنے کہا کہ این سی اے نے پکڑا کہ 20 ملین والی پراپرٹی 50 ملین میں کیسے خرید لی گئی؟، وہ پراپرٹی حسن نواز کی تھی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں ہوں یاں جیل سے باہر ہمارے لیڈر رہی ہیں اور فیصلے بھی وہی کریں گے، بار بار یہ ان کے متبادل کے بارے میں کیوں پوچھا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کسی نے دیکھا کہ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں انصاف ملا ہو؟، اس کی عدالت میں تو کیس لگنا ہی نہیں چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ اب ان کی پارٹی اصلی پارٹی ہے، کوئی بلیک میل، کوئی مجبوری اور کوئی کمزوری میں ہار جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وکلا نے ساتھ دیا ہے۔

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 30 منٹ قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 3 منٹ قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 18 منٹ قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل