اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں


روم: اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کے میچ میں سربیا کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ کو ہرا دیا۔
22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے گروپ گرین گروپ کے دوسرے میچ میں 36 سالہ سربین ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ نوویک جووکوچ کو شکست دی۔
اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گرین گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ کو 5-7، 7-6(7-5) اور 6-7(2-7)سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔
فاتح کھلاڑی جینک سنر نے تین گھنٹے اور نو منٹس کے بعد نوویک جوکووچ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی۔اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر کو پہلے میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ گروپ گرین کے ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس انجری مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 10 منٹ قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس:27 ویں آئینی ترمیم کی مرحلہ وار منظوری جاری،حکومت کو دوتہائی اکثریت حاصل
- 18 منٹ قبل

فلم انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے، ہدایتکارہ سنگیتا
- ایک گھنٹہ قبل

27ویں آئینی ترمیم پرجسٹس منصور علی شاہ، سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
- ایک گھنٹہ قبل

پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا،وزیر اعظم
- 39 منٹ قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کاپارٹی پالیسی کیخلاف جا کر 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ
- ایک گھنٹہ قبل













