جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیر اعلی سند ھ کی نگران وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

دونوں صوبوں کے وزراء اعلی نے پنجاب اور سندھ میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر اعلی سند ھ کی نگران وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے آج(بدھ) کراچی میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران  وزرائے اعلیٰ نے اپنے متعلقہ صوبوں میں گنے کی قیمت سمیت ترقیاتی منصوبوں  اور زرعی پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں صوبوں کے وزراء اعلی نے پنجاب اور سندھ میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

پنجاب میں کسانوں کو گنے کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ۔

جرم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

 ہمسائیہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ ،وزارت داخلہ نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکہ ہوا ہے .

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے لیکن افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے میڈیا کو بتایا کہ  تاحال دھماکے کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا اس لیے تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll