جی این این سوشل

پاکستان

قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کسی نے بھی مجھ پر تشدد نہیں کیا ،شیخ رشیداحمد

انہوں نےمیڈ یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی میرے گھر کا تالا کھلوایا ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کسی نے بھی مجھ پر تشدد نہیں کیا ،شیخ رشیداحمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ 40 دن مجھے جہاں بھی رکھا گیا لیکن مجھ پر کوئی کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا ۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ گیا ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی اور دشمنی قبر تک نبھاتا ہوں ۔

انہوں نےمزید کہا کہ جس نے بھی میرے گھر کا تالا کھلوایا ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی انتقامی کاروائیاں کیں ان سب کو پولیس سمیت معاف کرتا ہوں ۔

پاکستان

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت 
 پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ستمبر کو ختم نبوت کے حوالے سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس ایوان نے قانون منظور کیا، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، 7 ستمبر کو اس سے متعلق خصوصی اجلاس بلایا جائے ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی بنانی چاہئے۔

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب لڑنے پر کہا کہ یہ 800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ایسی شخصیت چانسلر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہمارے اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کریں اسپیکر صاحب اس پر بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوا نیو گنی کے جزیرہ بوگین ویل میں پیر کی صبح ایک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ڈی پی اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ٹوکاکا کے قریب تھا جو کہ بوکا سے 178 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll