جی این این سوشل

پاکستان

برطانیہ کاماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

برطانیہ نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سےنمٹنے اوراس کی روک تھام کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے اپنی سرمایہ کاری دگنا کرنے کااعلان کیاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانیہ کاماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برطانیہ نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سےنمٹنے اوراس کی روک تھام کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے اپنی سرمایہ کاری دگنا کرنے کااعلان کیاہے۔

یہ اعلان برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا جوبرطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شہزادہ چارلس کی75ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں منعقد کیاگیاتھا۔

جین میریٹ ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے یہ اعلان کانفرنس آف پارٹیزمیں ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے قائم کئے گئے اس عالمی فنڈز میں اضافے کی کوششوں کاحصہ ہے جس کامقصد ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کواس بحران کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے مالیاتی تعاون فراہم کرناہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لئے کنگ چارلس کی بھرپور حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خصوصاًپاکستا ن میں ماحولیاتی نقصانات کے فوری ازالے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے جنگلات میں آگ بھڑکنے کی وجوہات سے پیشگی آگاہی کے منصوبے کو وسعت دینے کے لئے مواصلات کے عالمی نظام کے ساتھ برطانیہ کی جانب سے شراکت داری کا بھی اعلان کیا۔

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی شدید بارشوں نے معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صورتحال 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلیات، ملاکنڈ اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں2 بچے برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، بلوچستان میں مون سون بارشوں میں اموات کی تعداد34 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں2 خواتین اور19 بچے بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے پہاڑی علاقے قلعہ سیف اللہ میں اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ گذشتہ چند روز سے جاری ہے اور اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں کو بہا لیا، پل اور سڑکیں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ 

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلاب کے باعث علاقے میں امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا جس سے سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئی۔ دوسری جانب ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ گیا اور ریلوے پٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم، سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس صورت میں صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll