پاکستان کی حمایت اور اعتماد کے لیے رکن ممالک کاشکریہ ادا کیا گیا


پیرس: پاکستان کو 2023 سے 2027 تک کی مدت کے لیے ایک بار پھر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
فرانس میں یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے اکثریت میں ووٹ حاصل کیے۔ بیان میں پاکستان کی حمایت اور اعتماد کے لیے رکن ممالک کاشکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایگزیکٹو بورڈ میں خدمات انجام دینے کی ذمہ داری سونپی جانا پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پالیسی سازی، اصولوں کی ترقی ،عالمی ترجیحات کو فروغ دینے اور تنظیم کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی موثر نگرانی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان بنی نوع انسان کی فکری اور اخلاقی یکجہتی ،تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے ذریعے عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عالمی فورم کے طور پر یونیسکو کے اہم کردار کی ہمیشہ قدر کرتا ہے

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 3 hours ago

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 4 hours ago

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 4 hours ago

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 4 hours ago

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 6 hours ago

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 22 minutes ago
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 2 hours ago

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 2 hours ago