ضلع چکوال میں مدرسے کے 15 نابالغ طلبہ کے جنسی استحصال کے الزام میں 2 معلم گرفتار کرلیے گئے اور ان کے خلاف غیر فطری جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا


ضلع چکوال میں مدرسے کے 15 نابالغ طلبہ کے جنسی استحصال کے الزام میں 2 معلم گرفتار کرلیے گئے اور ان کے خلاف ’غیر فطری جرائم‘ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک متاثرہ بچے کے والد اور چچا نے گزشتہ روز اوپن کورٹ یا کچہری کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) واحد محمود سے رابطہ کیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ میں پولیس ٹیم کے ساتھ مدرسہ پہنچا اور ذاتی طور پر تمام طلبہ سے انٹرویو کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا استحصال کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ شب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی طرف سے متاثرہ بچوں کا معائنہ کیا گیا، اس رپورٹ کے شائع ہونے تک ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تقریباً 8 طلبہ کے معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا جنسی استحصال کیا گیا ہے۔
چکوال میں مدرسے میں زیر تعلیم 15 بچوں کیساتھ 2 اساتذہ کی مبینہ زیادتی#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_updates pic.twitter.com/RqnvPc50SX
— GNN (@gnnhdofficial) November 18, 2023
پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور ان کے ساتھ جنسی استحصال کم از کم 3 سے 4 ہفتوں سے جاری تھا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ہماری پولیس ٹیموں نے میانوالی اور جاتلی میں چھاپے مارے، جس کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، اس گھناؤنے جرم میں ملوث ان دونوں ملزمان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مدرسے کے بانیوں میں سے ایک نے بتایا کہ انہیں مذکورہ معلمین میں سے ایک کے حوالے سے نامناسب رویے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں، جن کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ سے ہوگئی تھی اور اس معلم کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں سے مبینہ زیادتی کے بعد اساتذہ کی جانب سے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں گئیں۔

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 20 گھنٹے قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 21 گھنٹے قبل

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس
- 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- 2 گھنٹے قبل

بنوں : امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل















