گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے


گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہم مستقبل میں ڈیرہ اسماعیل خان کو اس خطہ کا معاشی حب دیکھ رہے ہیں جس میں ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ظفر جلیل مستی خیل کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ، سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ ، ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید خٹک، سابق صدر وسیم خان ایڈوکیٹ اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انچارج محمد فضل الرحمان کے علاہ کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرا اپنا گھر ہے، اس چیمبر کے ساتھ میرا تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں، ڈیرہ چیمبر کے لیے اراضی کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی ترقی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور اس حوالہ سے صنعتوں کو ترقی دینے کے وسیع منصوبہ پر کام جاری ہے۔
انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان چیمبرآف کامرس کے روح رواں ظفر جلیل خان مستی خیل کی خدمات اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 4 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 9 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 گھنٹے قبل