جی این این سوشل

علاقائی

کم عمر بچے کسی صورت گاڑی نہ چلائیں،ڈی ایس پی ٹریفک

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے لیکچرز دینے کے ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کم عمر بچے کسی صورت گاڑی نہ چلائیں،ڈی ایس پی ٹریفک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان امتیاز احمد خان چنگوانی نے کہا ہے کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں،چھوٹی سی غلطی عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔

ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے ، کمسن ڈرائیور کی ذرا سی بے احتیاطی اور غلطی کسی کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے بھی عوام کو ایجوکیٹ کیا جا رہا ہے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ کی جائے اور دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،اس حوالے سے ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے لیکچرز دینے کے ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم عمرڈرائیور  بچوں کے والدین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 ستمبر کو رحیم یار خان این اے۔171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll