جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت کا اسلام آباد رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

صدر عارف علوی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی اور تحقیق کے فروغ پرزوردیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت کا  اسلام آباد رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر عارف علوی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی اور تحقیق کے فروغ پرزوردیا ہے ۔

آج اسلام آبادمیں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ علم کے حصول کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ترجیح دیں۔صدر نے آن لائن تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔

انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے آن لائن ایجوکیشن پالیسی کا اجراء کرے۔

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش

پی ٹی آئی نے بل کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا ء کی کوشش کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل  سینیٹ میں پیش

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔ ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد چیف جسٹس کےعلاوہ 20 کی جائے۔ پی ٹی آئی نے بل کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی کوشش کی جارہی ہے۔

سینیٹر عبدالقادر نے بل پیش کرنے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئینی کیسز بہت زیادہ سپریم کورٹ میں آرہے ہیں، آئینی کیسز پر لارجر بنچز بن جاتے ہیں اور لارجر بنچز بننے سے اربوں ٹیکس دینے والے مسائل دب جاتے ہیں۔

سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 53 ہزار سے زیادہ کیس زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں کیس آنے میں دو دو سال لگ جاتے ہیں، میرے خیال میں تو 16 ججز بڑھنے چاہیے، سپریم کورٹ میں آئینی معاملات بہت آرہے ہیں، لارجر بینچ بن جاتے ہیں اور ججز آئینی معاملات دیکھتے ہیں۔ پہلے ہی ملک چلانے کیلئے ہزاروں ارب کا قرضہ لے رہے ہیں ججز کی تعداد کم ہے اور آہستہ آہستہ آبادی بڑھ رہی ہے بل منظور کیا جائے تاکہ مقدمات جلد از جلد نمٹائے جا سکیں۔

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایوان میں “نو۔۔ نو۔۔’’ کے نعرے لگائے۔

اس پر وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ یہ حقیقت کی باتیں ہیں، سزائے موت کے کیس زیر التوا ہیں، عمر قید کی سزا 25 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی، ایک شخص اپیل التوا ہونے کی وجہ سے 34 سال جیل میں گزار کر گیا، 2015 سے سزائے موت کی اپیلیں زیر التوا ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے دس ججز کا اضافہ مانگا ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، وہ ججز انہیں دے رہے ہیں، بل کمیٹی کوبھیج دیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھاکہ یہ قانون ایک دم سے آیا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھا دی جائے، جوڈیشل مارشل لا کی کوشش کی جارہی ہے، اس لیے 7 ججز مانگے جارہے ہیں، ہم دو ججز کی تعداد بڑھانے کو تیار ہیں، اگر آپ کو ججز کی تعداد بڑھانی ہے تو پہلے ماتحت عدلیہ سے بڑھائیں۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے پی ٹی آئی کو مخصوص نشست دینے کا فئصلہ دیا ہے تب سے یہ ججز کی تعداد بڑھانے کی بات کر رہے۔

ایمل ولی نے کہا کہ جب فیصلے کہیں اور سے ہوں تو ایسے ہوتا ہے، ماتحت عدلیہ کیلئے تفصیلی اصلاحات لا رہے ہیں، ایوان زیریں کو پھر استعمال کیا جا رہا ہے، میڈیا میں خبریں آ رہی ہیں کہ اضافی ججز کس کو چاہیے۔

بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

خیال رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہے اور اس کے علاوہ 2 ایڈہاک ججز بھی کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند

برطانوی حکومت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی ایکسپورٹ معطل کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند

برطانوی حکومت نے عارضی طور پر اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روک دی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی ایکسپورٹ معطل کی جارہی ہے کیونکہ ان کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس بات کا واضح خطرہ موجود ہے کہ کچھ آئٹمز کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب یا سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ سازوسامان کے 350 برآمدی لائسنسوں میں سے 30 سے ​​متعلق ہے ، جو اندازے کے مطابق غزہ میں موجودہ تنازعے میں استعمال کے لیے ہیں‘، ان میں فوجی طیاروں اور ڈرونز کے پرزے اور زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll