پاکستان
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے یونیسیف کے نامزد کردہ بچوں کے وفد کی ملاقات
بچوں کا وفد چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بچوں کی نمائندگی کررہا تھا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے یونیسیف کے نامزد کردہ بچوں کے وفد کی عالمی یوم ِ اطفال کے سلسلے میں ملاقات کی۔ بچوں کا وفد چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بچوں کی نمائندگی کررہا تھا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان میں یونیسیف کی پہلی یوتھ ایڈووکیٹ 16 سالہ تقویٰ احمد نے کی۔بچوں کے وفد نے مستقبل کیلئے اپنی امیدوں ، توقعات بارے صدر مملکت کو بتایا ۔ملاقات میں وفد نے بچوں کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بچوں کے حقوق اور بہبود کیلئے اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے،بچوں کو تعلیم، ہنر اور تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،خصوصی بچوں کو باقاعدہ سکولوں میں جامع تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نےکہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے کا حصہ بنانا ہوگا،خصوصی بچوں کو مہارتوں سے آراستہ کرنے سے انہیں روزگار کے حصول میں مدد ملے گی ۔بچوں نے صدر مملکت سے موسمیاتی تبدیلی، لڑکیوں کی تعلیم، خصوصی بچوں اور ان کو درپیش دیگر چیلنجز کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط
پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط میں پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط میں پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس وفاق اور صوبوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی ہدایت کریں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔
دنیا
مقبوضہ بیت المقدس میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے 2 مشتبہ افراد بھی مارے گئے ہیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ایک کار سے اترنے والے دو افراد کو بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سرائیلی پولیس کا کہنا ہے دونوں مشتبہ حملہ آور ڈیوٹی سے گھر جانے والے پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود ایک مسلح راہگیر کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
BREAKING:
— Visegrád 24 (@visegrad24) November 30, 2023
Terrorist attack in Jerusalem.
2 Israelis waiting at a bus stop killed by 2 shooters.
5 in critical condition.
The terrorists were quickly killed by 2 armed off duty Israeli soldiers and one armed civilian driving past. pic.twitter.com/UCKNvZBQRQ
مرنے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے، جب کہ باقی دونوں خواتین ہیں، جن میں ایک 60 سالہ پرنسپل چنا افرگن شامل ہیں۔
پاکستان
نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔
نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا ۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع ہوگیاہے، مزید کاروائی ہوگی، اس کے لیے تھوڑا وقت دیاجائے۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2019ء میں سوالنامہ تیارکیا، میاں صاحب علیل تھے، فراہم نہ کیاجاسکا۔ جو ریفرنس تیار کیا، جو گاڑی لکھی اس کی واپسی کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں۔ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔
عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے؟، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
تفریح 2 دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
دنیا 2 دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی