تجارت

عالمی منڈی میں فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 20th 2023, 1:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی منڈی میں فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار پر مستحکم ہے۔

کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار185 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1981 ڈالر ہوگئی ہے۔