اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے 76 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2379 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 76 افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار467ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ25ہزار 662ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 367 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 078ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 794 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 26ہزار787ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3697افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار831کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 264مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار123جبکہ اموات کی تعداد731تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 418افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار231ہوچکی ہے جبکہ 514افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5288افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 88 ہزار768مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 5 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 31 minutes ago

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 4 hours ago

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 3 hours ago

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 2 hours ago

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 2 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- an hour ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- an hour ago

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 2 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 2 hours ago