یہ ادویات مقررہ کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پوری نہیں اترتیں۔ جانچ کے دوران بعض ادویات پوٹینسی ٹیسٹ میں ناکام پائی گئیں،اتھارٹی


لاہور: پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے بھر میں مختلف کمپنیوں کی 8 اقسام کی ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ادویات مقررہ کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پوری نہیں اترتیں۔ جانچ کے دوران بعض ادویات پوٹینسی ٹیسٹ میں ناکام پائی گئیں۔
بیان کے مطابق جبکہ چند ادویات کو غیر معیاری، ملاوٹ شدہ یا قواعد و ضوابط کے خلاف غلط لیبلنگ کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھاجس کے بعد اتھارٹی نے ان ادویات کو مارکیٹ سے واپس لینے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔
اتھارٹی نے الرٹ میں متاثرہ بیچز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کر دیں۔ تاکہ فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔
بیان کے مطابق جن ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ان میں آنکھوں کے قطرے اومنی وائز 2 فیصد- 5 ملی لیٹر، سیٹفن گولی- 10 ملی گرام، سینیکس گولی- 10 ملی گرام، آئیسوباج انجکشن- 10 ملی لیٹر، نیو کوبال انجکشن، میگا ڈپ گولی- 5 ملی گرام، کامیڈیکس انجکشن- 1 ملی لیٹر، اسکارڈ 75 انٹرک کوٹڈ گولی شامل ہیں۔
علاوہ ازاں بیان میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی ہے۔ کہ وہ ان ادویات کی فروخت فوری بند کریں۔ اور موجود اسٹاک متعلقہ حکام کو واپس کریں۔
اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان ادویات کے استعمال سے گریز کریں۔ کیونکہ غیر معیاری ادویات صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ کسی بھی مشتبہ دوا کی اطلاع قریبی ڈرگ انسپکٹر یا متعلقہ ادارے کو دی جائے۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- 8 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
- 10 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
- 9 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- 8 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)

