جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کیس کا مقصد انہیں سزائے موت دلوانا ہے، علیمہ خان

ملک کے خلاف سازش ہوئی اور اس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت گرائی گئی، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کیس کا مقصد انہیں سزائے موت دلوانا ہے، علیمہ خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ کہا ہے کہ ڈونلد لو اور باجوہ نے مل کر ان کی حکومت گرائی، یہ ملک کے خلاف سازش تھی اور سازش کے نتیجےمیں میری حکومت گرائی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر سزائے موت کا کیس بنا دیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں موت کی سزا دینا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میں نے لوگوں کو بتایا ملک کے خلاف سازش ہے، اس کے نتیجہ میں ملک میں ایک سال میں معاشی تباہی ہوئی جس سے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی مہنگائی اسی وجہ سے ہے، 15 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں،یہ پاکستان کا اثاثہ تھے۔ نئی حکومت بنا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا گیا تاکہ اس کی آواز بند ہو جائیے اور سزائے موت کا کیس بنا دیا گیا اور اس وقت مقصد یہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موت کی سزا دلوائی جائے۔

علیمہ خان ںے کہا کہ امریکا میں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا جو عدم اعتماد آئے گی اسے کامیاب کروانا ہے، اگر یہاں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو امریکا میں ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ کورٹ نہیں کینگرو کورٹ لگا ہوا ہے۔ ہمارے وکلاء جب پراسیکیوشن سے کوئی کاغذ یا چالان کی کاپی مانگتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ سب سیکرٹ ہے، یہ کس قسم کا کیس چل رہا ہے۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب والے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل تفتیش کے لیے آتے ہیں بیٹھتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، آج بھی جیل میں گئے تو کچھ غیرملکی جیل کے اندر گئے ہوئے تھے، لیکن وہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں آئے تھے۔

پاکستان

پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے

یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں  ہورہی ہے  جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے

پیپلز پارٹی آج اپنا 56 واں یوم تاسیس منا رہی ہے، یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں  ہورہی ہے  جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے سے مشہور ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967ء میں آج ہی کے روز لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر رکھی گئی، پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار بھٹو کی ولولہ انگیز تقریروں کے سحر میں مبتلا ہیں، بے نظیر بھٹو شہید کی یادیں بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

بلوچستان سمیت ملک کے مختف حصوں سے جیالوں کی آمد جاری ہے اور ملک پاکستان کے مختلف حصوں سے لوگ جوک در جوک تشریف لا رہے ہیں ۔

جیالے جھنڈے اور ذولفقار علی بھٹو کی بڑی بڑی تصویریں اٹھائے جلسہ گاہ کی طرف جا رہے ہیں اور ان کا جذبہ اور ولولہ تعریف کے قابل ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیر طبقے کے بجائے عام آدمی کے مسائل پر زور دیا، کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دی، یہی وجہ تھی کہ پیپلز پارٹی عوام کے اندر مقبول جماعت کے طور پر ابھری مگر ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی پر مشکل ترین وقت آیا، ضیاءالحق کے مارشل لاء میں جیالوں نے کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ضیا دور کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو عوام نے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہی ویلکم کیا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور 1973ء کا آئین دینے جیسے عظیم کارناموں کا سہرا پیپلز پارٹی ہی کو جاتا ہے ۔

 ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی اپنے مسائل میں گھر گئی۔

بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قیادت کا مسئلہ رہا تو کبھی قیادت میں اختیارات کا تنازع یا پھر دیگر سیاسی جماعتوں سے مقابلے کا چیلنج درپیش رہا، چاروں صوبوں کی زنجیر قرار دی جانے والی پیپلز پارٹی ہر دور میں کسی نہ کسی بحران سے گزری، آج تاثر عام ہے کہ پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب دیکھنا ہے کہ نوجوان قیادت ایک بار پھر عام آدمی کا اعتماد کیسے حاصل کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش

توشہ خانہ ریفرنس  میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔

نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا  کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا ۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع ہوگیاہے، مزید کاروائی ہوگی، اس کے لیے تھوڑا وقت دیاجائے۔

وکیل  نے عدالت میں کہا کہ 2019ء  میں سوالنامہ تیارکیا، میاں صاحب علیل تھے، فراہم نہ کیاجاسکا۔ جو ریفرنس تیار کیا، جو گاڑی لکھی اس کی واپسی کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں۔ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے؟، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 1.87 فیصد اضافے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 962 روپے 17 پیسے مقرر تھی۔

عالمی منڈیوں میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بہتر قدر کی وجہ سے مارکیٹ ذرائع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll