جی این این سوشل

علاقائی

لاہو رائیر پورٹ پر مسافروں کا پی آئی اے کے خلاف احتجاج

مسا فروں نے پی آئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور حکومت سے پرواز کی روانگی کا بھی مطالبہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہو رائیر پورٹ پر مسافروں کا پی آئی اے کے خلاف احتجاج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں ںے پی آئی اے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ۔

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے خلاف مسافروں نے احتجاج فلائٹ کے بد انتظامی اور فلائٹ میں تاخیر کی بنا پر کیا گیا ۔

گزشتہ شام 7 بجے جانے والی فلائٹ ابھی تک اڑان نہ بھر سکی ، پرواز میں سفر کرنے والے عمرہ زائرین بھوک سے نڈھال اور پریشان ہو گئے ۔

مسا فروں نے پی آئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور حکومت سے پرواز کی روانگی کا بھی مطالبہ کیا ۔

 

جرم

برازیل : پولیس کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک 2گرفتار

یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل : پولیس کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک  2گرفتار

برازیل کی پولیس نے شمال مشرقی ریاست سرگیپے میں ایک کارروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلین پبلک سیکورٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست سرگیپے میں تقریباً 100 پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث مجرمانہ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23مقامات کی تلاشی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے اور دوسرے شخص سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں ۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا

انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ الجونہ فیٹسیول کے چھٹے ایڈیشن میں فلسطینی فلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے۔

فیسٹیول کے دوران مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی امداد کی کوششوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ’ فنڈ ریزنگ ڈنر‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔قاہرہ کے جنوب میں 250 میل دور سیاحتی قصبے الغردقہ کے قریب بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ میں منعقد ہونے والا فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بغیر کسی جشن کے منعقد ہو گ

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll