پاکستان

پاکستا ن ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے ،انوارلحق کاکڑ

نگران  وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ  نے کہا کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 21 2023، 6:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستا ن ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے ،انوارلحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام ملکوں خصوصاً ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

 آج(منگل) رسالپور میں پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

نگران  وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ  نے کہا کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

 وزیر اعظم نے پاسنگ آؤٹ کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کی امیدوں کے امین ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ہتھیاروں کی کسی دوڑ میں حصہ نہیں لے گا تاہم  ہم ٹیکنالوجی میں رونما ہونے والی تیز ترین تبدیلیوں کے باعث کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے جنگ کی بدلتی صورتحال سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔

 وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل طورپر تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل ہیں۔