جی این این سوشل

پاکستان

ترقی پذیر ممالک کیلئے موسمیاتی تبدیلیاں قومی سلامتی کا مسئلہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترقی پذیر ممالک کیلئے موسمیاتی تبدیلیاں قومی سلامتی کا مسئلہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے قلیل وسط اور طویل مدتی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کیلئے موسمیاتی تبدیلی قومی سلامتی کا ایک مسئلہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں سیلاب سے پاکستان کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے درپیش خطرات سے خود کو بچانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کوپ ۔28 کانفرنس میں پاکستان اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے سامنے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کا کیس بھی موثر طور پر پیش کرے گا۔

انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیرانتظام پاکستان موسمیاتی تبدیلی کونسل کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی کو پاکستان میں کاربن کریڈٹ مارکیٹ کی تشکیل اور اس کی ٹریڈنگ کیلئے ایک جامع پالیسی تشکیل دینے اور اسے زیادہ پراثر بنانے کے حوالے سے کام کرنا چاہئے ۔

پاکستان

حلقہ بندیاں شائع ہوگئیں، باقی سب بھی اپنے وقت پر ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول کے بارے میں   8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں، سکندر سلطان راجا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ بندیاں شائع ہوگئیں، باقی سب بھی اپنے وقت پر ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سےپہلےکررہے ہیں، انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہوگا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں، باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلےکررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

انتخابی شیڈول پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

آر اوز اور ڈی آر اوزعدلیہ یا بیورو کریسی سے لیں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر  میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی  آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اورازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد

این سی اے نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش تصویری نمائش کا اہتمام کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اورازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے ازبکستان اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔پی این سی اے نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔

پی این سی اے کے احاطے میں منعقد ہونے والی یہ اہم تقریب دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ثقافتی تعلقات اور مشترکہ ورثے کا ثبوت ہے۔ نمائش کا افتتاح پاکستان میں ازبکستان کےسفیر اویبک عثمانوف، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب جمالی کے ہمراہ کیا۔

ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف نے افتتاحی تقریب کے دوران تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور سفارتی تعلقات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔اپنے خطاب کے دوران سفیر نے اس شاندار تقریب کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور رہنمائی پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ کی تہہ دل سے تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈی جی محمد ایوب جمالی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دو پاکستانی سفیروں عرفان یوسف شامی اور ریاض احمد بخاری کو گرمجوشی سے سلام پیش کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔

وفاقی وزیر سید جمال شاہ نے اپنے خطاب میں ازبکستان اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے میں شامل خوبصورتی، تنوع اور تاریخی اہمیت کو پیش کرنے میں نمائش کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اسے ایک بصری داستان کے طور پر بیان کیا، جس میں مشترکہ روایات، فنکارانہ اظہار، اور پائیدار میراث کے دھاگوں کو ایک ساتھ باندھا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ نمائش ایک مشترکہ کوشش، تاریخی تصویروں کا ایک سابقہ مجموعہ پیش کرتی ہے جو ازبکستان اور پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان فعال اور متحرک بات چیت کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ نمائش خاص طور پر گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے رہنمائوں، وزراء، سفارت کاروں اور حکام کی جانب سے کیے گئے تعاون کو نمایاں کرتی ہے، جس سے دوطرفہ مضبوط تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔جمال شاہ نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ثقافتی سفارت کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں کو جوڑنے میں یہ نمائش اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ نمائش ثقافتی سفارت کاری کے لیے غیر متزلزل عزم اور ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کا ثبوت ہے۔ نمائش 3 دسمبر 2023 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll