جی این این سوشل

دنیا

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، چینی وزیر خارجہ

چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے، وانگ ای

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے  کوششیں جاری رکھیں گے، چینی وزیر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے ،چین نے ہمیشہ فوری جنگ بندی، عام شہریوں کے تحفظ، انسانی صورتحال کی بہتری اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی وکالت کی ہے اور فلسطین کے مسئلے کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات کے دوان وانگ ای نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ صحت مند اور مستحکم انداز میں استوار رہےہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی گہری ہوئی ہے۔ رواں سال جون میں دونوں سربراہان مملکت نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور فلسطین چین اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔

اس موقع پر فلسطینی وزیر کارجہ نے کہا کہ فلسطین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند رہے گا۔ فلسطین غزہ تنازعہ پر چین کے منصفانہ موقف اور فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد کے لئے اس کی حمایت کو انتہائی سراہتا ہے۔

 

جرم

برازیل : پولیس کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک 2گرفتار

یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل : پولیس کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک  2گرفتار

برازیل کی پولیس نے شمال مشرقی ریاست سرگیپے میں ایک کارروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلین پبلک سیکورٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست سرگیپے میں تقریباً 100 پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث مجرمانہ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23مقامات کی تلاشی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے اور دوسرے شخص سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں ۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

یوگانڈا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے روانڈا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوگانڈا  نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوگانڈا کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں آج یوگانڈا اور روانڈا کے درمیان فیصلہ کُن میچ کھیلا گیا۔ یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے روانڈا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا۔

یوگانڈا نے اس سے قبل کینیا اور زمبابوے کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ یوگانڈا پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی  مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا۔

خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، اومان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مقبوضہ بیت المقدس میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ بیت المقدس میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے 2 مشتبہ افراد بھی مارے گئے ہیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ایک کار سے اترنے والے دو افراد کو بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سرائیلی پولیس کا کہنا ہے دونوں مشتبہ حملہ آور ڈیوٹی سے گھر جانے والے پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود ایک مسلح راہگیر کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

مرنے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے، جب کہ باقی دونوں خواتین ہیں، جن میں ایک 60 سالہ پرنسپل چنا افرگن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll