Advertisement

شمالی کوریا نے کامیابی سے ایک جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا

شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 22 2023، 3:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی کوریا نے کامیابی سے ایک جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا

سیئول: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ دو پچھلی ناکامیوں کے بعد ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ملائشین نشریاتی ادارے نے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے)کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز شمالی صوبے فیوگان سے ایک راکٹ مالیگیونگ ون نامی جاسوسی سیٹلائٹ کو لے کر اڑا اور مقررہ راستے سے ہوتےہوئے کامیابی سے سیٹلائٹ کو مدار میں رکھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے ہمراہ اس مشن کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ کے سی این اے نے مزید بتایا کہ شمالی جنوبی کوریا پر اپنی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے “تھوڑے ہی عرصے میں” مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔

 

Advertisement