اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق ہوگیا

یرغمال بنائے گئے افراد میں 50 خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 22nd 2023, 10:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق ہوگیا

فلسطینی مزاحمت گروپ 7 اکتوبر سے یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کرے گا جس میں 50 خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا: عرب میڈیا/ فوٹو رائٹرز
 
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق کا اعلان قطر نے کیا۔

عر ب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے پر اتفاق کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت فلسطینی مزاحمت گروپ 7 اکتوبر سے یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کرے گا جس میں 50 خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے گا، جنگ میں وقفے کا آغاز 24 گھنٹے کے اندر ہوگا۔

قطری وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت درجنوں فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔