75 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 28839ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے


لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 345کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،343بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے 201 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 16ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 17 کمرشل اور 325 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 424462 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 16549619 روپے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو 8500 یونٹس چوری کرنے پر 500000روپے، جڑانوالہ روڈکے علاقہ میں کنکشن کو5259 یونٹس چوری کرنے پر 320000روپے، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو 4525یونٹس چوری کرنے پر 200000روپے اور چک 40 فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو 200000 روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ 75 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 28839ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور اب تک13166ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 12 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 15 گھنٹے قبل









