جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز پر فرد جرم کل عائد کی جائے گی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری اور پی ٹی آئی رہنمائوں کوذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی  اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن  کیسز پر فرد جرم کل عائد کی جائے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور چیف الیکشن کمشنر کی تضحیک کے کیسز پر فرد جرم کل عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان ، فواد چوہدری اور اسدعمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے بارےمیں توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبا ن کے استعمال کے کیس کی سماعت ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری اور پی ٹی آئی رہنمائوں کوذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم بھی عائد کی جانی ہے

پاکستان

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نوروالی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کالز پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔

یاد رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا ، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز سکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف استاد کو بھی قتل کر دیا گیا ۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے کے نتیجے میں خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کی علاقے میں فراہمی بند ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ دہرایا کہ فلسطینی صورتحال سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں فلسطین طلبہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll