پرانے سیاستدانوں کا ارادہ خدمت نہیں، انتقام اور حساب لینا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پرانے سیاستدان گھر یا مدرسے بیٹھ کر ملک کے لئے دعا کریں، پرانے سیاستدانوں کا ارادہ خدمت نہیں، انتقام اور حساب لینا ہے، وہ گھر بیٹھ کر نوجوانوں کے لئے دعا کریں۔ جیسی سیاست ہو رہی ہے اس سےملک کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔
چترال میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہاں کی خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں، جو بی بی شہید کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے میری نانی منتخب ہوئی تھیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کی صورتحال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، عوام کے دکھ درد کم کرنا چاہتا ہوں، پرانے سیاستدانوں کی سیاست سےتکالیف کم نہیں ہوں گی، جس سمت میں ملک چل رہا ہے اس سےمسائل بڑھیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں گے، ان کا ارادہ خدمت نہیں، انتقام اور حساب لینا ہے، ان سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ نوجوانوں کا ہے، نوجوان چاہتے ہیں کہ ان پرانے سیاستدانوں سے جان چھوٹے۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ میں اپنےبزرگوں کا احترام کرتاہوں، پی ٹی آئی والوں کی طرح گالی نہیں دیتا، پرانے سیاستدانوں سے اعتراض یہ نہیں کہ وہ بوڑھے ہو گئے ہیں، اعتراض یہ ہے کہ وہ پرانی سیاست نہیں چھوڑتے، انہیں چاہئے کہ اب گھر بیٹھ کر نوجوانوں کیلئے دعا کریں، اب کام ہم نےکرنا ہے، ہم کام کرکے دکھائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے سیاست شروع کی توعمر کیا تھی، اور جب بے نظیروزیراعظم بنیں تو ان کی عمر کیا تھی، بے نظیر بھٹو دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم تھیں، پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی پرانی سیاست کی گئی، ملک میں ٹک ٹاکر اور اشرافیہ کی حکومت نہیں چاہتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں ملک میں عوامی راج قائم کرناچاہتاہوں، ملک کے فیصلے کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، چترال کےعوام 3 نسلوں سے وفاداری کر رہے ہیں، ہم ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ یہاں کے لوگ وفادار ہیں، ہم مل کر پی پی قیادت کا نامکمل مشن پورا کریں گے، فاٹا کو ٹیکس فری زون بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کےاسپتالوں میں عوام کا مفت علاج ہوتا ہے، دل کےامراض کیلئےبھی مفت علاج کی سہولت ہے، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، متاثرین کو کچے مکانات کے بجائے پکے مکانات بنا کر دے رہے ہیں۔
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 3 دن قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 2 گھنٹے قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 4 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 3 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 3 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 5 گھنٹے قبل

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 4 گھنٹے قبل



