او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے:شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہرممکن قدم اٹھائے۔

فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر رہی ہے ، اسرائیلی فوج کا نہتےفلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے، غزہ پر بمباری فوری طور پر ر کوائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتاہے، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago





